پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کی گھنٹی ، اعتزاز احسن نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 3  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی گھنٹی وزیر اعظم کے گلے میں ’’ٹن ٹن ‘‘کرتی رہیں گی ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے پر سپیکر سردار ایاز صادق کی ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں ‘پانامہ لیکس میں سامنے والے معاملات ’’مالیاتی جرم ‘‘ہے ‘نواز شریف اپنے ٹرائل کے لئے خود ہی ٹی او آرز بنانا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحقیقات ہوں ‘پیپلزپارٹی شاید کنٹینر کی سیاست کی طرف نہ جائے مگر تحریک کا حصہ بنیں گے ‘ پیپلزپارٹی سندھ اور پنجاب میں کوئی اختلاف نہیں ، نواز شریف اپنے ٹرائل کے لئے خود ہی ٹی او آرز بنانا چاہتے ہیں، جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اگر ہوگا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے ۔اپنے ایک انٹر ویو میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نے حکومت وزیر اعظم اور انکے خاندان کو احتساب سے بچانا چاہتے ہیں اور ہم انکا احتساب چاہتے ہیں اس لیے ٹی او آرز کے کمیٹی میں کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا مگر حتمی فیصلہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مشتر کہ طور پر کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادان اپنا احتساب نہیں چاہتے ہم نے ٹی او آرز کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کیا احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور ان کی فیملی سے ہونا چاہئے ‘ نواز شریف اپنے ٹرائل کے لئے خود ہی ٹی او آرز بنانا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحقیقات ہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہوا تو نواز شریف ہی ذمہ دار ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں سیاسی فیصلوں کا اختیار بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے ہم اپوزیشن کے ساتھ ہم خیال ہے اور وقت آنے پر ہم ’’ہم قدم ‘‘بھی ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم او ر انکے خاندان کے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور اپوزیشن کی9جماعتوں میں سے جو بھی اپنے موقف سے ہٹیں گی وہ کبھی عوام کا سامنا نہیں کر سکے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…