تونسہ شریف(آئی این پی)تونسہ شریف میں سابق ایم پی اے میر بادشاہ قیصرانی کی گاڑی پرپولیس کی فائرنگ سے 2افراد زخمی،میربادشاہ قیصرانی محفوظ رہے،فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو تونسہ شریف میں پولیس نے سابق ایم پی اے میر بادشاہ قیصرانی کی گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تاہم ان کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جبکہ میربادشاہ قیصرانی محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا اور فائرنگ کرنے والے 2اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے ۔پولیس نے الزام عائد کیا کہ بادشاہ قیصرانی نان کسٹم پیڈگاڑی میں جارہے تھے،گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو نہیں رکی جس پر فائرنگ کی ۔(م ق +ار)