پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

عید پر دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،اہم ترین گرفتاری

datetime 3  جولائی  2016 |

بونیر(آئی این پی ) پولیس کی کامیاب کارروائی ،دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام ،اہم کمانڈر تین خودکش جیکٹس ،ہینڈگرنیٹ بم ،بارود سے بھرا کوکر ،بیس کلو بارود ،کلاشنکوف ،کارتوس اور دیگر اسلحہ سمیت گرفتارکرلئے گئے،دہشت گرد تحریک طالبان فضل اللہ گروپ کا اہم کمانڈر بتایا جاتاہے ،افغانستان میں بھی دہشت گرد تنظیموں کا سرگرم کارکن رہا ،18سنگین مقدمات جس میں پولیس گاڑی پر فائرنگ،پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے اور دیگر واقعات میں مطلوب تھا ۔ڈی پی او بونیر کا صحافیوں کو تفصیلات ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی نے دیگر پولیس آفیسرز کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شب ہمیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پولیس تھانہ ڈگر کے دشوار گزار پہاڑی علاقہ گوکند کے پہاڑی میں چند خطرناک دہشت گرد ضلع سوات کی جانب سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور دہشت گردی کی کارروائی کرنے کیلئے ضلع بونیر میں داخل ہو رہے ہیں جن کیلئے ڈرامائی انداز میں پولیس ٹیم تشکیل کرکے سوات کے علاقہ تلیگرام سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر نور محمد عرف عباس کو گرفتارکرلیا جنہوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ،جنہوں نے بونیر میں بھی دہشت گردی کی ہے اور دیگر دہشت گردوں سے ملکر مختلف واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے جس میں سے ایک ایڈوکیٹ ،پیش امام ،کئی پولیس اہلکاروں ،پولیس گاڑی پر فائرنگ کرنے اور دیگر واقعات کی بھی انکشاف کیا ہے ،ڈی پی او نے کہاکہ گرفتارکمانڈر سے ایک کلاشنکوف ،پاکٹ فون ،بارود سے بھرا ہوا کوکر ،بم بنانے کا فیٹنگ کِٹ ،الیکٹرکٹ وائر ،کارتوس ،ریمورٹ کنٹرول چارج ،ہائی ایکسپلوزیو، تین لوڈ شدہ میگزین ،سولہ عدد بیٹری سیلز ،بیس کلوگرام بارود ،ایک عدد ہینڈ گرنیٹ ،ادویات ،فیوز اور دیگر آلات برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے حسب قانون سی ٹی ڈی پولیس کی معاونت سے انٹاروگیٹ کیا جارہا ہے اور اہم انکشافات متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…