اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کے دونوں اوپنرز صرف دو رنز پر آٗوٹ،افغان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ برابر کردیا

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیونیڈن:…. افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں سری لنکا کو شکست سے دوچار تو نہ کر سکی لیکن اس نے اپنے شاندار کھیل سے تمام حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کے ساتھ ساتھ شائقین کے دل بھی موہ لیے۔

اس کے ساتھ ساتھ افغانستان کی ٹیم ایک منفرد ریکارڈ میں حصے دار بھی بن گئی۔

ورلڈ کپ میں افغان ٹیم نے سری لنکا کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا جسے کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ہلکان ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم صرف دو رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی افغان ٹیم نے ایک منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

لہیرو تھریمانے اور تلکارتنے دلشان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے لیکن اس کے ساتھ ہی دونوں اوپنرز پہلی ہی گیند پر پویلین رخصت ہوئے۔

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کو ٹالتے ہوئے میچ میں چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ دونوں اوپنرز گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل صرف ایک مرتبہ ہی ایسا ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے دونوں اوپنرز گولڈن ڈک پر پویلین لوٹے ہوں۔

2006 میں ویسٹ انڈیز کے باؤلر فیڈل ایڈورڈز نے زمبابوے کے اوپننگ بلے بازوں پیٹ رینک اور ٹیری ڈیفن کو گولڈن ڈک پر پویلین واپسی پر مجبور کردیا تھا۔

گیانا میں کھیلے گئے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…