اسلام آباد( نیوزڈیسک)پشاور میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ مانگنے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق فقیر آباد سے تعلق رکھنے والی بھتہ خور لڑکی موبائل پر وائس چینجر کے ذریعے مردوں کی آواز میں خود کو کالعدم تنظیم کا کارکن ظاہر کر کے لوگوں سے بھتہ طلب کرتی تھی۔ فرسٹ ایئر کی طالبہ رقم ادا نہ کرنے پر بچوں کواغواءکرنے کی دھمکی بھی دیتی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ، عدالت کے حکم پر بھتہ خور طالبہ کو سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔