لاہور(آن لائن)چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز سے تحریری معافی مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ نے مریم نواز شریف کو خط لکھا جس میں انہوں نے ان سے باقاعدہ معذرت کرتے ہوئے گزشتہ روز پروٹوکول واقعہ سے متعلق تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط الزام لگانے پر معذرت کرتی ہوں،عاصم گجر کے گھر والوں کی غلط بیانی کے باعث غلط فہمی کا شکار ہو گئی تھی ۔ڈاکٹر عظمیٰ نے خط میں مزید بتایا کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی کے عاصا8 گجر مریم نواز سے متعلق جھوٹ بولیں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ میرے بچوں کے ساتھ بد تمیزی اور انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کی جس پر شدید غصہ تھا اس لیے یہ تمام تر صورتحال پیش آئی۔