بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چینی باشندوں نے پاکستانیوں کی جیبیں خالی کرنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا،ایک گرفتار، دوسرا فرار

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنے والا چینی باشندہ ژی ای کو گرفتار کر لیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے اے ٹی ایم کا ڈیٹا چوری کرنے والے چینی باشندے ڑی ای کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم ڈیٹا کی چوری کے لیے اے ٹی ایم مشین پرنصب کی گئی اسکمنگ ڈیوائس نکالنے آیا تھا کہ ایف آئی اے حکام نے اْسے گرفتار کر لیا تا ہم اْس کا شریک مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اے ایف آئی حکام کے مطابق گرفتار ملزم ’’ڑی ای ’’ اے ٹی ایم مشینوں سے ڈیٹا چوری کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا رکن ہے جو اے ٹی ایم میموری کارڈ کاچوری شدہ ڈیٹا بیرون ملک منتقل کرتے ہیں،ملزم نے اسکمنگ ڈیوائسز اے ٹی ایم کارڈ اور سیکرٹ پن انٹری پوائنٹس پر نصب کی تھیں۔ایف آئی اے حکام نے گروہ کے طریقہ واردات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ اسکمنگ ڈیوائز کے ذریعے منتقل کردہ ڈیٹا کی مدد سے صارف کا جعلی اے ٹی ایم کارڈ تیار کیا جاتا ہے جس کے بعد جعلی کارڈ اورسیکرٹ پن کوڈ کی مدد سے صارف کے اکاؤنٹ سے رقم نکالی اور خریداری کی جاتی ہے۔ایف آئی اے نے گرفتار چینی باشندے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مفرور ملزم کی گرفتاری کے مختلف مقامات پر چھاپے مار جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…