اسلام آباد (آن لائن) سینٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ہوا تو ذمہ دار نواز شریف ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی شاید کنٹینر کی سیاست کی طرف نہ جائے مگر تحریک کا حصہ بنیں گے ۔ پیپلزپارٹی سندھ اور پیپلزپارٹی پنجاب میں کوئی اختلاف نہیں ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادان اپنا احتساب نہیں چاہتے ہم نے ٹی او آرز کے معاملے پر لچک کا مظاہرہ کیا احتساب کا آغاز وزیر اعظ ماور ان کی فیملی سے ہونا چاہئے ۔ نواز شریف اپنے ٹرائل کے لئے خود ہی ٹی او آرز بنانا چاہتے ہ یں ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز پر تحقیقات ہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ہوا تو نواز شریف ہی ذمہ دار ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سندھ اور پیپلزپارٹی پنجاب میں کوئی اختلافات نہیں ہیں خورشید شاہ کے ساتھ بھی میرے کوئی اختلافات نہیں ہیں سیاسی فیصلوں کا اختیار بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ پنشنر کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے افسوسناک ہے حکومت فوری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے