بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

فوج کا دائرہ کار! حقوق مانگنے والوں کویہاں جیلوں میں ڈال دیاجاتاہے،محمودخان اچکزئی نے نیا تنازعہ کھڑاکردیا

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بحران میں ہے ملک میں جمہوری نظام بہترین نظام ہے ہم اس نظام کی مخالفت نہیں کرتے فوج ‘ عدلیہ سمیت دیگر ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں حقوق مانگنے والوں کو یہاں جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے بکنے اور خریدنے والا اس ملک کا وطن کا دوست نہیں تنازعات کے باوجود ہم بھارت کیساتھ گزارا کررہے ہیں اسی طرح ہمیں افغانستان کیساتھ بھی گزارا کرنا ہوگا افغانستان اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہے امریکہ اور سودیت یونین کا حال بھی برا ہوا تھاافغان بارڈر طورخم پر تنازعہ کے بعد مسئلہ کو بھائیوں کی طرح بیٹھ کرکرنا چاہئے تھا افغانستان اورپاکستان اب بھی بہترین اسٹریجک پاٹنربن سکتے ہیں جو سپورٹ نوازشریف کو ملی ہے وہ کسی کو نہیں ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے جمہوری نظام کو فروغ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بحران سے دوچار ہے ملک اس وقت ٹھیک رہے گا جب ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کیا جائے اور اگر جس دن پاکستان کو صحیح معنوں میں فیڈریشن بنایا تو تمام تر برائیاں ختم ہو جائیں گی خدا کرے کہ ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہو اور جاسوسی ادارے دنیا کے بہترین ادارے ہوں لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر تمام ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے فیڈریشن اور صوبہ کو توڑنے کی باتیں ہورہی ہیں اور حقوق مانگنے والوں کو یہاں جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے ہم نے بنیادی انسانی حقوق کیلئے امریکہ سے زیادہ محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام بہترین نظام ہے ہم اس نظام کی مخالفت نہیں کرتے فوج عدلیہ اور صحافیوں کو اپنے دائرہ کار میں کام کرنا ہوگا پاکستان اس وقت مشکلات سے دوچار ہے اور مشکلات سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بلوچ قوم کو حکمرانی میں پورا حق ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری و سیاسی جماعت موجودہ نظام کیخلاف نہیں جائے گی ملک میں جو بھی کرپٹ ہو ان کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئے کوئی بھی ذی شعور شخص کرپشن کی حمایت نہیں کرے گا اگر وزیراعظم کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس ہے تو ماضی میں اس کی مثالیں بہت ملتی ہیں این آر او کے تحت 8 ہزار کیسز کو اپنے حق میں نمٹا دیا گیا کرپشن کس ادارے میں نہیں ہورہی اگر کرپشن کیخلاف کچھ کرنا ہے تو تمام اداروں میں ہونیوالی کرپشن کی تحقیقات ہونی چاہئے صرف وزیراعظم پر اس لئے الزام لگانا کہ ان کے بیٹوں کا پانامہ لیکس کے مطابق کمپنیاں ہیں تو یہ غلط ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بدقسمتی کیساتھ ہر کوئی اپنے آپ کو مضبوط کرنے کیلئے بکنے اور خریدنے والا معاملہ شروع کردیتا ہے لیکن بکنے اور خریدنے والا اس ملک یا وطن کا دوست نہیں ہے جس طرح تنازعات کے باوجود ہم بھارت کیساتھ گزارا کررہے ہیں اسی طرح ہمیں افغانستان کیساتھ بھی گزارا کرنا ہوگا کیونکہ جو حالات اور صورتحال ہے ان پر ہم سب کو نظررکھنی ہوگی افغانستان اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہے پاک افغان بارڈر طورخم میں جو واقعہ رونما ہوا اس مسئلے کو بھائیوں کی طرح بیٹھ کر حل کیا جائے سوویت یونین کے نکلنے کے بعد ہمیں افغانستان کو چھوڑ دینا چاہئے تھا کیوں نہیں چھوڑا ایک سوالیہ نشان ہے پاکستان اور افغانستان بہترین اسٹریجک پاٹنر بن سکتا ہے ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب اور دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والے پچاس ہزار سے زائد مزدور وہاں کام کررہے تھے اب وہاں پر وہ کام نہیں کرسکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…