خانیوال (آئی این پی)خانیوال ‘گناہ چھپانے کیلئے نامعلوم سنگدل ماں نے نومولود کو شاپر میں باندھ کر پھینک دیا ‘ کتوں نے نوچ ڈالا‘ہیوی ٹریفک نے کچل کر قیمہ کر دیا ‘بھر ے بازار میں پھینکی جانے والی نو مولود کی مسنح شدہ نعش بے حسی کی تصویر بن گئی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق ایوب چوک خانیوال میں نامعلوم شخص نے نو مولود کو شاپر میں بند کر کے پھینک دیا جس کے ہلنے پر صبح سویرے پھر نے والے آوارہ کتوں نے شاپر کو کھینچا کھانے کے بعد نوچ ڈالا سڑک پر ہیوی ٹریفک کے آنے پر شاپر ٹائروں تلے آ کر تہہ تہہ ہو گیا جس میں نو مولود کی نعش کو کتوں نے اپنی خوراک بنا لیااہل الصبح نماز کے بعد سیر کرنے کے لیے آنے والا روزے دار نے یہ دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگائے اور اسے بے حسی کی جیتی جاگتی تصویر قرار دینے لگے