پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،راحیل شریف

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے دونوں ممالک کے تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتہ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے کانگریسی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ وفد میں سینیٹر لنڈسے گراہم اور سینیٹر جو ڈونلے شامل تھے ۔ امریکی وفد دورہ پاکستان پر آیا ہوا ہے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور خطے کی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال زیر غور لائی گئی آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام اور عالمی امن پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں ، پاک افغان سرحد پر غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر باڈر مینجمنٹ کی ضرورت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ایک مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی امن اور سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت کے حامل ہیں ۔ سینیٹر جان مکین نے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کی انسداد دہشتگردی کے آپریشن میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں اور ان سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کے پاکستانی عزم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور خطے میں امن کیلئے دونوں ممالک کو قریبی رابطے رکھنے چاہئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…