پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

احتجاج کی قیادت عمران خان کرینگے یا بلاول؟ جہانگیر خان ترین کا حیرت انگیز جواب

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو پانامہ لیکس ایشو کو سردخانے میں نہیں ڈالنے دیں گے ، عیدالفطر کے بعد سڑکوں پر نکلنے کیلئے بھرپورتیاری کر رہے ہیں ، احتجاج میں ہمارے ساتھ کتنی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی اس کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات صمصام بخاری ، میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری ، عبدالعلیم خان اور دیگر بھی مو جودتھے ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ ہم پانامہ لیکس ایشو پر خاموشی اختیار کر لیں گے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے ،پی ٹی آئی پانامہ لیکس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گی ۔اگرسو فیصد شفاف اور میرٹ پر مبنی احتساب کمیشن عمل میں نہ لایا گیا تو پو رے پاکستان میں احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پا رٹی انتخابات کے نتیجے میں جنم لینے والی تمام گروہ بندیوں کو ختم کردیا گیا ہے اور اب پانامہ لیکس کے ساتھ ساتھ عام انتخابات کی تیاریاںں بھی شروع کر دی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر احتجاج میں ہمارے ساتھ کتنی سیاسی جماعتیں سڑکوں پر نکلیں گی اس بات کا فیصلہ عید کے بعد ہوگا، اس احتجاج کی قیادت عمران خان کریں گے یا بلاول بھٹو زرداری کریں گے یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ، اس احتجاج میں جو آنا چاہے آئے ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، لیکن اگر کوئی علیحدہ احتجاج کرنا چاہتا ہے تو علیحدہ بھی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں صدور کیلئے نام منتخب کر لیے گئے ہیں تاہم اس پر ابھی مزید کام جا ری ہے۔ انہوں نے کرپشن کے الزامات کی زد میں رہنے والی پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر چلنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مل کر چلنا پڑتا ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر دباؤ بڑھانے کے لئے ہمیں مل کر چلنا پڑے گا ۔ عمران خان کی جانب سے مریم نواز کے خلاف بیان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کو اطلاع دینے والے شخص کی غلطی تھی ، اسے چاہیے تھا کہ ان تک پیغام پہنچانے سے پہلے تصدیق ضرور کر لیتا۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر گز حقیقی اپو زیشن کا کر دار ادا نہیں کر رہی ، اسی وجہ سے میں نے متنفر ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی ، اگر وزیر اعظم واقعی پانامہ لیکس سے خوفزدہ نہیں ہیں تو انہیں چاہیے کہ خود کو احتساب کیلئے پیش کریں ، بیرون ملک فرار ہونے کی وجہ کیا ہے ؟۔ صمصام بخاری نے مزید کہا کہ اب میں نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ، اب صحافیوں کی تمام شکایات دور ہو جائیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…