اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران صاحب اپنی بیٹی کیساتھ بھی کچھ وقت گزارا کریں تاکہ انہیں ۔۔۔۔! اسحاق ڈار کھل کربول پڑے

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اب جبکہ اصل حقائق سامنے آچکے ہیں کہ عمران خان کی بہن کو کس شخصیت کی بناء پر پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو اُنہیں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو پیش نظر رکھتے ہوئے محترمہ مریم نواز سے معذرت کرنی چائیے ۔وزیر خزانہ نے جمعہ کو لاہور میں رونما ہونے والے واقعہ اور بعدا زاں عمران خان کی طر ف سے مریم نواز کو اس واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرانے سے متعلق بیان اور بہتان طرازی کو یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی یہ عموماً عادت ہے کہ سُنی سنائی بات پر تحقیق کئے بغیر فوراً رد عمل ظاہر کردیتے ہیں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے طو رپر عمران خان کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہئے۔ عمران صاحب کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کریں تاکہ انہیں بیٹیوں کے وقار، پیار اور احساسات کا بھی اندازہ ہو ۔ مریم نواز قوم کی اور ہم سب کی بیٹی ہیں اُن کے بارے میں بغیر تصدیق کئے بیان دینا ایک انتہائی افسوسناک اورغیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور اب جبکہ حقیقت سامنے آچکی ہے ۔ عمران صاحب کو مریم نواز سے معذرت کرنی چاہیے ۔ اسی میں اُن کی بڑائی ہے ۔عمران خان اب یہ فیصلہ بھی کریں کہ جس سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کی وجہ سے اُن کی بہن کے ساتھ مذکورہ واقعہ پیش آیا اور اُنہوں نے بلا تحقیق اس پر غلط رد عمل ظاہر کیا۔کیا وہ اس جماعت کے ساتھ نو تشکیل شدہ شراکت داری سے علیحدہ ہونگے اور کیا وہ اس جماعت کے خلاف بھی بعد از عید اُسی مہم کا اعلان کریں گے جس کا ا نہوں نے مسلم لیگ ( ن) کے خلاف اعلان کیا ۔ دیکھئے وہ کچھ کرتے ہیں یا ماضی کی طرح ایک بار پھر قلا بازی کھا کر غیر اصولی سیاست کی دوبارہ مثال قائم کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…