پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی سے پشاور آنے والی پرواز میں مسافر بیگ سے ایک کروڑ روپے کی مالیت کے 170 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہتتہ کے روز پشاور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں سوار مسافر کے بیگ سے کسٹم اہلکاروں نے تلاشی لے کر مختلف کمپنیوں کے 170 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے 170 موبائل فونز کی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے بیگ کے مالک کی تلاش جاری تاہم ابھی تک بیگ کا مالک کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔