لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )حکمران جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی جمال لغاری نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ،مناسب وقت پر نام سامنے لائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمال لغاری نے کہا کہ فوج کی تحویل میں جاکر چھوٹو گینگ نے سب کچھ اگل دیاہے ، چھوٹو گینگ کی سرپرستی کرنے والوں کے نام مناسب وقت پر سب کے سامنے لائیں گے ، چھو ٹو اور اس کے خاندان کو خطرات لا حق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹو گینگ کو حکومتی اور اپوزیشن شخصیات کی پشت پناہی حاصل رہی ۔