جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عید الفطر قریب آتے ہی بینک صارفین کیلئے بری خبر آگئی

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر قریب آتے ہی بینکوں کے اے ٹی ایمز نے کام کرنا چھوڑ دیا، عوام کو بروقت رقوم کے حصول میں مشکلات کا سامنا، پنشنر تنخواہوں کیلئے حصول کیلئے نیشنل بینک کی برانچز کا چکر لگاتے رہے، بینکوں کے باہر عوام کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بینکوں کے ناقص انتظامات پر عوام کا شدید برہمی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے قریب آتے ہی بینکوں میں عوام کا ہجوم بڑھ گیا، بینکوں کے اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، پنشنرز کو پینشن کے حصول کیلئے نیشنل بینک کی برانچز حاضری
بینک میں بے پناہ رش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اکثر اے ٹی ایمز نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے عیدالفطر سے قبل بروقت رقوم کے حصول میں عوام کی مشکلات بڑھ گئیں، عوام کی جانب سے بینکوں کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا، عوام کا کہنا تھا کہ بینکوں کے عملے کا رویہ بھی انتہائی ناشائستہ رہا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بینکوں کو ایسے مواقعوں پر عوام کو بہتر سروس دینے کیلئے خصوص ہدایات دی جائیں تا کہ عوام مشکلات سے بچ سکیں۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…