جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیش حملہ، آپریشن کے مکمل ہوتے ہی بڑا کام شروع کر دیا گیا

datetime 2  جولائی  2016 |

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کے دارالحکومت میں مغویوں کی بازیابی کے لئے شروع کیا جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا جب کہ سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ہوٹل کو کلیئر قرار دے دیا گیا ۔ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 غیر ملکیوں سمیت 13 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں جاپانی، بھارتی اور ارجنٹائن کا شہری شامل ہے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش آرمی کے کمانڈوز نے آپریشن کر کے ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں واقع غیر ملکی ریسٹورنٹ سے مغویوں کو بازیاب کراکے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ۔ بنگلادیشی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل مسعود نے بتایاکہ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 3 غیر ملکیوں سمیت 13 شہریوں کو بازیاب کرایا گیا، بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں میں جاپانی، بھارتی اور ارجنٹائن کا شہری شامل ہے، ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان نے بنگلا دیش میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کہ بنگلا دیشی حکومت بزدلانہ دہشت گردی کے واقعات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جب کہ بنگلادیش میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ امریکا نے بھی دہشت گرد حملے کے بعد تمام ممالک میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق معلومات کا ہر طرح سے جائزہ لے رہے ہیں تاہم ابھی حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ حملہ داعش نے کیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے میں موجود غیر ملکی ریسٹورنٹ میں قائم کیفے میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 5 افراد کو ہلاک اور 30 کو زخمی کر دیا تھا جب کہ حملہ آوروں نے 60 افراد کو یرغمال بھی بنالیا تھا، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن شروع کیا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…