اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے چیئرمین عمران خان نے 26 سال بعد راز بتا ہی دیا۔ عمران خان نے پاکستان کی عظیم ترین شخصیت معروف عالمی سماجی کارکن کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی کو یہ معلوم نہیں تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے پہلا چندہ کس عظیم شخصیت نے دیا؟ عمران خان نے کہا 26 سال قبل مجھے عبد الستار ایدھی نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے پہلا چندہ دیا تھا اور مجھے وہ دن نہیں بھولتا جب انہوں نے اس ہسپتال کی بنیادمیں اہم ترین کردار ادا کیا۔
عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خدمت خلق کا شوق اور لگن عبد الستار ایدھی کو دیکھ کر ہوئی، ایدھی نے نہ صرف یتیم، مسکین، غریب و لاوارث لوگوں کی مالی امداد کی بلکہ بہت سے لوگوں کو خدمت خلق کرنے کیلئے متاثر کیا، ان میں سے ایک میں بھی ہوں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عبد الستار ایدھی کی عیادت کر رہے تھے ۔
26 سال قبل شوکت خانم کیلئے پہلا چندہ کس پاکستانی عظیم ترین شخصیت نے دیا؟ عمران خان نے برسوں بعد راز بتا دیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/imran-khan.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں