جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا مریم نواز کیلئے انوکھا خطاب، کیا کہا ؟ جانئے

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ والوں کوملک کواپنی جاگیرسمجھنے کا اختیارکس نے دیا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی عدم موجودگی میں کس نے مریم نوازکواختیاردیا ہے کہ وہ حکومت چلائیں اورشہزادی بن گرگھومتی پھریں ۔عمران خان نے کہاکہ عید کے بعد لٹیروں اورپاکستان کے وسائل کواپنی جاگیرسمجھنے والوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع کروں گا اورجب تک منی لانڈرنگ کرنے والوں کوجیلوں میں نہ ڈلوادوں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ عمران خان نے کہاکہ قوم کولیٹروں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا وگرنہ قوم کا مستقبل نہیں بنے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ دورہ کراچی میں بلاول سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے ، صحافی کے سوال پرکہ کیا عید کے بعد شروع ہونے والی تحریک میں بلاول آپ کے کنٹینرپرہونگے تو عمران خان نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اورکہا کہ میں شوکت خانم کینسراسپتال کی فنڈریزنگ کے لیے کراچی آیا ہوں ،عبدا لستارایدھی کی عیادت کروں گا اورامجد صابری کی تعزیت کے لیے ان کی رہائشگا ہ جاوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میری تحریک ون نکاتی ایجنڈ ا کرپشن ہے جوبھی میری تحریک میں شامل ہوگا اسے ویلکم کروں گا ،عمران خان نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ تک ملک کا مستقبل روشن نہیں ہوگا ۔ حکومت کوپتہ ہے کہ ٹی آراوبن گئے تونوازشریف پکڑا جائے گا ۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک کا آغازکہاں سے ہوگا اس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…