بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں اعلیٰ سطح پر نئی تقرریاں،نوٹیفیکیشن جاری

datetime 2  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سیف اللہ خان نیازی پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل، مراد سعید ڈپٹی سیکرٹری جنرل جبکہ سید صمصام بخاری سیکرٹری اطلاعات پنجاب مقرر۔ تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین نے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جبکہ مراد سعید کا بطور ڈپٹی سیکرٹری جنرل تقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سید صمصام بخاری کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ سید صمصام بخاری کی تقرری کا بھی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سید صمصام بخاری پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے بطور سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں نبھائیں گے،سیدصمصمام بخاری لاہور کے چیئرمین سیکرٹریٹ آفس سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…