پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی عملہ ،ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کردی

datetime 2  جولائی  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی عملہ اور اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں ۔جمعہ کو ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں مسلحہ افراد کے معروف کیفے پر حملے کے بعد دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے جاری بیان میں کہا کہ ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی عملہ اور اہلکار محفوظ اور خیریت سے ہیں۔دفتر خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سے رابطہ کر کے معلومات لی ہیں ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک ایریا میں مسلح افراد نے ایک معروف کیفے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2غیر ملکی ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے کئی غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی سٹار نے اطلاع دی ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آور ہولی آرٹیشن بیکری میں داخل ہوئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر سپیشل فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیاجبکہ سفارتی علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2سفارتی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…