جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

بنگلہ دیش حملہ،بات بڑھ گئی،متعددغیرملکی سفارتی اہلکاریرغمال

datetime 2  جولائی  2016 |

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ڈپلومیٹک ایریا میں مسلح افراد نے ایک معروف کیفے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2غیر ملکی ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے کئی غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے گلشن ڈسٹرکٹ میں واقعہ سفارتی علاقے میں مسلح افراد نے ایک کیفے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2غیر ملکی ہلاک اور 30سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔مسلح افراد کی جانب سے غیر ملکیوں سمیت متعد د افراد کو یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی سٹار نے اطلاع دی ہے کہ خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے لیس حملہ آور ہولی آرٹیشن بیکری میں داخل ہوئے اور انھوں فائرنگ شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر سپیشل فورسز کے دستے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ریسٹورنٹ کو گھیرے میں لے لیاجبکہ سفارتی علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔یرغمال بنائے جانے والوں میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں جو اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فائرنگ اور اغوا کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں شہری محتاط رہیں۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور کون تھے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق اسلامی شدت پسندوں سے ہونے کا شبہ ہے۔جس کیفے میں فائرنگ کی گئی ہے وہ متوسط طبقے، سفارتی برادری اور غیر ملکیوں میں خاصہ مقبول ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ کچھ عرصے سے شدت پسند حملے ہورہے ہیں، جن میں زیادہ تر میں بلاگرز اور مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…