پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں تبدیلی ،اصلاحات کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )خیبر پختونخوا میں تبدیلی اور اصلاحات کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں محکمہ خزانہ نے یکم جولائی کو نئے مالی سال کاآغاز ہوتے ہی ضلعی، تحصیل اور یوسی ویلج کونسلوں کے تحت پہلی سہ ماہی کی ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے مجموعی طور پرسات ارب بیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کے فنڈ جاری کر دئیے جو فوری طور متعلقہ اکاؤنٹس کو منتقل ہو گئے ہیں اس ضمن میں محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے تین الگ نوٹیفیکیشن جاری ہوئے ہیں جن کے مطابق صوبے میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کیلئے سب سے زیادہ فنڈ یعنی 2ارب 78کروڑ 37لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کی گئی ہے جبکہ اضلاع (اکاؤنٹ فور ڈسٹرکٹ فنڈ) کیلئے 2ارب 21 کروڑ روپے اور اتنی ہی مالیت کی گرانٹ تحصیل و ٹاؤن انتظامیہ (اکاؤنٹ ون) کیلئے ریلیز کی گئی ہے واضح رہے کہ محکمہ خزانہ نے تینوں سطح کی کونسلوں اور اداروں کیلئے صوبائی فنانس کمیشن کے متعین کردہ فارمولے کے عین مطابق پہلی سہ ماہی کے مکمل فنڈ بلاامتیاز جاری کئے ہیں اور کسی بھی علاقے یا کونسل کے فنڈ نہیں روکے چاہے وہاں سیاسی یا انتظامی مسائل ہی کیوں نہ ہوں تاکہ ترقیاتی مقاصد کیلئے فنڈز ہمہ وقت دستیاب ہوں اور ترقیاتی و میونسپل خدمات میں کوئی رکاوٹ نہ آنے پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…