بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کی اہم رہنما2021تک نااہل،نیب نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب) نے صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی کی سرکاری عہدے پر نااہلی کے لئے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ۔ جمعہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ 3جون کے خط میں چیئرمین سیکرٹریٹ کو نااہلی کی وضاحت کی گئی تھی ،شرمیلا فاروقی کسی بھی سرکاری عہدے کے لئے نااہل ہیں ۔ پلی بارگیننگ کے تحت شرمیلا فاروقی کو 21سال کے لئے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ شرمیلا فاروقی کو 2001میں پلی بارگیننگ کے تحت 21سال کی سزا ہوئی تھی ۔ سٹیل مل ریفرنس نمبر3میں شرمیلا اور ان کے اہل خانہ کو سزا سنائی گئی تھی ۔ پلی بارگیننگ کی سزا 10سال کم ہونے کی چھوٹ شرمیلا پر لاگو نہیں ، شرمیلا فاروقی کی سزا کے چار ماہ بعد پلی بارگیننگ کی سزا میں کمی ہوئی تھی ۔خط میں کہا گیا کہ شرمیلا فاروقی مارچ2010میں وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے پر رہیں ۔ شرمیلا فاروقی 2013سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کے عہدے پر کام رہی ہیں جبکہ سزا کے بعد شرمیلا سرکاری عہدے کے لئے2021تک نا اہل ہیں۔ شرمیلا فاروقی 6سال سے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ ان کی مراعات کی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے نیب عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ (ار)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…