لاہور (این این آئی )تحریک انصاف کے جیالوں کی سوشل میڈیا پر مریم نواز پر شدید تنقید ، بالآخر شرمندگی اٹھانا پڑی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ کی جانب سے جیسے ہی الزام سامنے آیا کہ ان کووزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے پروٹوکول پر مامور پولیس اہلکاروں نے ٹکر ماری اور بدتمیزی کی ہے تو انہوں نے بغیر کوئی تصدیق اور تحقیق کیے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی صاحبزادی پر شدید تنقید کرنا شروع کر دی اور دھڑا دھڑ ان کے خلا ف پوسٹس شیئر کرنا شروع کردیں ۔پی ٹی آئی کے جیالے بضد تھے اور یہ ثابت کرنے پر تلے ہوئے تھے کہُ اس وقت مریم نواز ہی وہاں سے گزر رہی تھیں اور وہ انہی کا پروٹوکول ہی تھا لیکن بعدازاں جب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ عمران خان کی ہمشیرہ جس اہم شخصیت کے پروٹوکول میں داخل ہوگئیں تھیں وہ مریم نواز کا نہیں بلکہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کا پروٹوکول تھا تو اس پر ان کو بہت زیادہ شرمندگی اٹھانا پڑی ۔