لاہور( این این آئی )پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصولی کا طریق کار ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 28 فیصد کر دی گئی ۔حکومت نے جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو تو برقرار رکھا مگر فی لیٹر پیٹرول پرفکسڈ سیلز ٹیکس وصول کرنے کی بجائے اب ایک بار پھر اسے فیصد کے تناسب سے وصول کیا جا رہا ہے ۔ جون میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس 9 روپے 36 پیسے وصول کیا جا رہا تھا جو جولائی میں 17 فیصد کر دیا گیا ۔اسی طرح ڈیزل پر جون میں 18 روپے 47 پیسے سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا تھا جو اب 28 فیصد فی لیٹر ڈیزل کے حساب سے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کا تناسب 7 فیصد کر دیا گیا ہے جو جون میں 5 روپے 58 پیسے تھا ۔