پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا افغانیوں کاہے ‘‘ محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان کی وضاحت کردی،افغان اخبار پر الزام عائد

datetime 1  جولائی  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا کو افغانیوں کا صوبہ قرار دینے سے متعلق اپنے بیان کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔خیال رہے کہ محمود خان اچکزئی نے افغان اخبار افغانستان ٹائمز کو ایک انٹرویو میں خیبر پختونخوا کو افغانیوں کا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کو، افغان مہاجرین کو ان کی اپنی زمین پر ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے اچکزئی نے کہاکہ میں نے یہ کہا تھا کہ اگر پنجابی، سرائیکی، بلوچ یا سندھ کے لوگ افغان مہاجرین سے تنگ ہیں تو انہیں پختونخوا وطن میں ہماری طرف لے آئیں ، محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ایک معاہدے کے تحت مقیم ہیں اور انہیں ایک افغان شناختی کارڈ فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ کوئی انہیں تنگ نہ کرسکے۔انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم سب افغان شہریوں کو شناختی کارڈ دینے کی بات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم صرف یہ کہتے ہیں کہ جس طرح دبئی میں پاکستان و ہندوستان سمیت کئی ملکوں کے لوگ آباد ہیں، وہ وہاں کاروبار بھی کررہے ہیں تو اسی طرح پاکستان میں بھی مقیم افغان شہریوں کو شناختی کارڈ دیا جائے کیونکہ وہ ہمارے مہمان ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانیوں کو پاکستان میں رہنے کا حق حاصل ہے، کیونکہ وہ اقوامِ متحدہ کے ایک معاہدے کے تحت یہاں مقیم ہیں۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہاکہ بلاوجہ افغانیوں کو تنگ کیا جائے گا، تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ کوئٹہ اور بلوچستان میں بڑی تعداد میں افغان و ازبک موجود ہیں جو وہاں کی تعمیر نو کے کاموں میں حصہ لیتے ہیں، لہذا انہیں دہشت گرد کہنا مناسب نہیں ہوگا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…