پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی بہن کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا سکواڈ کس کاتھا؟معاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،سردار یعقوب اورفریال تالپور کانام بھی سامنے آگیا

datetime 1  جولائی  2016 |

لاہور ( این این آئی) صوبائی دارلحکومت میں ظہور الٰہی روڈ پر عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے سکیورٹی سکواڈ کی شناخت ہوگئی اور انکشاف ہوا ہے کہ یہ وی آئی پی سکواڈ وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نہیں بلکہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کے ساتھ تھا ، سابق صدر آصف زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ساتھ تھیں یا نہیں تصدیق نہ ہو سکی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب گلبرگ میں ظہور الٰہی روڈ پر پارٹی کے ایک رہنما اور آصف زرداری کے دوست بلاول ہاؤس لاہور کے منیجر چودھری عاصم گجر کے گھر تعزیت کیلئے آے تھے جہاں ان کے گارڈز نے عمران خان کی بہن سے بدتمیزی کی جس کے بعد عمران خان کی بہن کی طرف سے پوچھے جانے پر وہاں موجود افراد نے مریم نواز کا نام لے لیا لیکن مریم نوازاس وقت اسلام آباد میں موجود تھیں ۔ معمولی سی کھوج کے بعد انکشاف ہواکہ بدتمیزی کرنیوالا سکیورٹی سکواڈ کسی لیگی شخصیت نہیں بلکہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کیساتھ تھا ۔پولیس نے سکواڈ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ تصدیق نہیں کرسکتے تھے کہ فریال تالپور بھی ساتھ موجود تھیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق چوہدری عاصم نے اقعہ کا علم ہونے پرباہر آکر عمران خان کی بہن سے افسوس بھی کیا اور ان کو گھر میں لے گئے جہاں ان کے گھر والوں نے ان سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کیا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…