لاہور/اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان مہاجرین کی حمایت میں خیبرپختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے سینئر سیاستدان کی جانب سے یہ بیان نہایت افسوسناک ہے جن کے نہایت قریبی عزیز بھی موجودہ بلوچستان حکومت میں اعلیٰ عہدوں کے مزے لے رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق و مغرب سمیت دنیا بھر کے کسی ملک میں بھی جمہوریت کی آڑ میں کسی کو اپنے ہی ملک کے خلاف ایسی باتیں کرنے کی آزادی دیکھنے یا سننے میں نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک افغان مہاجرین کا تعلق ہے افغانستان پر روسی قبضہ کے بعد پاکستان واحد ملک ہے جس نے 40لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی اور یہاں ان سے برادرانہ سلوک کیا جبکہ دس لاکھ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں رہ رہے ہیں، محمود خان اچکزئی کو اگر ان مہاجرین کی اتنی ہی فکر ہے تو انہیں چاہئے کہ وہ ان کی باعزت وطن واپسی کیلئے افغان حکومت کو قائل کریں، اچکزئی صاحب کو یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ پاکستان نے اپنے ان افغان بھائیوں کو پاکستان میں بھائیوں کی طرح رکھنے کی بہت بھاری قیمت ادا کی ہے، ان کے باعث امن عامہ کی دن بدن خراب ہوتی صورتحال ابھی تک قابو میں نہیں آ رہی تھی لیکن جنرل راحیل شریف کی جرأت مندانہ قیادت میں ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کے بعد امید کی کرن پیدا ہوئی۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میرے خیال میں افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے یہ ایک آئیڈیل وقت ہے، کابل اور اسلام آباد کو اس معاملہ کو مل کر احسن طور پر حل کرنا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کو محمود خان اچکزئی کے ایسے بیان کی نہ صرف پرزور مذمت کرنی چاہئے بلکہ مادر وطن کی سالمیت اور یکجہتی کیخلاف بیان بازی کرنے والے سینیٹ اور اسمبلیوں کے ارکان کے بارے میں قانون سازی کرنی چاہئے جس کے تحت ایسا کرنے والوں کی نہ صرف ان کی رکنیت ختم ہوجائے بلکہ ان کے 10سال تک سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سیاستدان اپنے مفاد کیلئے پندرہ دن میں قانون بنا سکتے ہیں تو اسی جذبہ سے کام لیتے ہوئے پاکستان کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کیلئے فوری طور پر قانون سازی کرنی چاہئے اور ایسے مزید ملک دشمن بیانات کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔
محمودخان اچکزئی اورچوہدری شجاعت میں ٹھن گئی،کھری کھری سنادیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا
-
کے جی ایف چیپٹر 2 کے ہدایتکار کا کمسن بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک















































