کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔روانگی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ چیف منسٹر ہاو¿س میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو کراچی میں امن برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے سید اویس علی شاہ کے اغوا اور معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ عید سے قبل واپس آجائیں گے ۔