اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کا علاج کریں لہسن سے

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آلو پاکستان کی اہم فصل ہے کیونکہ اس کی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ٹماٹر ایک اہم سبزی ہے دوسری سبزیوں کے ساتھ ملا کر پکانے کے علاوہ اسے سلاد کے طورپر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ پیاز کا شمار قدیم ترین سبزیوں میں ہوتا ہے۔ پیاز کی شریانوں میں جمع ہونے والی سبزی کو تحلیل کرتا ہے۔ مرچ صوبہ پنجاب کی ایک مصالہ دار سبزی ہے۔ اس میں معدنی نمکیات کے علاوہ نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں۔ لہسن بھی ایک اہم مصالہ دار سبزی ہے جو کہ دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے لیے مفید ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسعود قادروقار ڈائریکٹر اڈیپیٹو ریسرچ نے آلو ،ٹماٹر، پیاز، مرچ اور لہسن کے سالانہ پیداواری منصوبہ 2016-17 کی منظوری کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔محمد نجیب اللہ ڈائریکٹر سبزیات نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے اور گندم پر دباؤ کم کرنے کے لیے آلو کی پیداوار میں اضافہ ازحد ضروری ہے۔ ٹماٹر بطورسبزی سارا سال استعمال ہوتا ہے اس سے پلپ ، چٹنی، کیچپ اور پیسٹ جیسی مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ پیاز کا گرمیوں میں استعمال انسان کو گرمی کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ جبکہ لہسن دل کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے علاج کے لیے مفید ہے۔ اس وجہ سے لہسن کے استعمال میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب میں آلو ، ٹماٹر، پیاز، مرچ اور لہسن کی پیداوار میں اضافہ کے لیے ریسرچ کی جارہی ہے ۔میٹنگ میں زرعی سائنسدانوں ، نیاب ، نبجی ، زرعی یونیورسٹی اور سبزیوں کے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سبزیوں کے پیداواری منصوبہ 2016-17کو بعض ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…