مری(مانیٹرنگ ڈیسک)مری میں اسکول ٹیچر ماریہ صداقت زندہ جلانے کے معاملے کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں ماریہ کو جلایا نہیں گیا بلکہ اس نے خود کشی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق مری کی اسکول ٹیچر ماریہ کے جل کر جاں بحق ہونے کی حقیقت سامنے آ گئی۔ پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ماریہ کو جلایا نہیں گیا بلکہ ہارون نامی دوست سے تعلقات ٹوٹنے پر ماریہ نے خود کشی کی تھی۔راولپنڈی پولیس نے اسکول ٹیچرماریہ صداقت کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکول ٹیچر کو زندہ جلانے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ زندہ جلانے سے متعلق کوئی گواہی بھی سامنے نہیں آئی۔ تحقیقات کے مطابق ٹیچرماریہ صداقت کی موت بظاہر خود کشی کا واقعہ لگتی ہے۔دوسری جانب ماریہ کے والدین نے کہا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا ایک تو ہماری بیٹی کو زندہ جلا دیا گیا اور اب مر نے کے بعد اسکی کردار کشی کی گئی ہے۔اسکول ٹیچرماریہ کے والدین نے پولیس کے رپورٹ کو جھوٹ قرار دے دیاہے۔