اسلا م آ با د (مانیٹرنگ ڈیسک )مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں سے آ ج ہفتہ کو شروع ہو گا، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، جولائی میں بارشوں کے مزید 3 سے 4 سلسلے آئیں گے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔کراچی میں تو بادل خوب برسے، اب باری ہے ملک کے بالائی علاقوں کی، ہفتہ سے پیر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش خوب برسے گی، تیز ہواوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
تمام متعلقہ ادارے کمر کس لیں،محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے سلسلے کا الرٹ جاری کر دیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر فاٹا ، کشمیر ، اسلام آباد ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن ،ملتان بہاولپور سمیت بالائی اور جنوبی پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔اب مون سون ہوائیں جنوبی علاقوں سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،سندھ میں بھی بارش کا سلسلہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں آئے گا، جولائی میں بارشوں کے 3 سے 4 سلسلے آئیں گے۔مون سون کی بارشوں اورگلیشئر پگھلنے سے چترال، گلگت، غذر اور شگر کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
تیاری کر لیں ‘ آج شام کیا ہونے والا ہے؟ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشین گوئی کر دی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/05/weather-1-1.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں