پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی نے حکومت وہ بات پوچھ کر قصہ ہی ختم کر دیا

datetime 1  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب کوئی ادارہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہ کرے تو اس کی حیثیت ختم ہوجاتی ہے ، الیکشن کمیشن مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انتخابات سمیت کئی کام رکے ہوئے ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، انتخابی اصلاحات پر بہت سا کام ہوچکا حکومت بتائے ہماری طرف سے کیا رکاوٹ ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان کے ممبران نے ہر سال گوشوارے داخل کرنے ہوتے ہیں انہیں چھپایا نہیں جاسکتا اور اگر اثاثے چھپائے جائے تو نااہلی کے زمرے میں آتا ہے اس پر کسی لمبی بحث کی ضرورت نہیں یہ حقائق ہیں
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہے اور ایک آئینی ادارے کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے حکومت کی قانونی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے عمل کو پورا کرے لیکن حکومت نے یہ عمل شروع نہیں کیا اور لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چار سال سے ان چار ممبران پر اعتراضات کررہی تھی جو ریٹائر ہوئے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے تقرر کے لئے مشاورت کا آغاز کیاجائے انہوں نے کہا کہ ممبران کے تقرر کیلئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی بن چکی ہے اور اس کی ایک نشست ہوچکی ہے امید ہے یہ عمل جلد مکمل ہوگا
انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بہت سا کام ہوچکا ہے حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے ہم نے اصلاحات کے لئے بہت سی تجاویز دی ہیں حکومت اس عمل کو بھی مکمل کرے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پانامہ لیکس پر ٹی او آر بن جائیں اور احتساب کے عمل کا آغاز ہو لیکن بدقسمتی سے حکومت اس معاملے کو طول دینا چاہتی ہے اور حکومت معاملے طے ہوجائے اگر نہیں ہوتا تو پھر ہمیں سڑکوں پر آنا پڑے گا کیونکہ یہ حکومتی مسئلہ نہیں ہے یہ عوامی مسئلہ ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…