راولپنڈی (نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چھ گھنٹوں سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ روڈ کو مظاہرین لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بندکر دیا۔ خواتین ، بچے اور مرد سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ روڈ بلاک ہونے کے باعث بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی پولیس مظاہرین کو ہٹانے میں ناکام ہو گئی جس پر ایئرپورٹ روڈ خالی کروانے کیلئے فوج کو طلب کر لیا گیا۔