جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

سردار ایاز صادق کا جواب ، شیخ رشید لاجواب

datetime 30  جون‬‮  2016 |

لاہور (این این آئی ) قائمقام صدر مملکت و اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کااحتساب کسی کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق کیاجائے گا، احتساب کا قانون بنے گا تو وہ صرف وزیر اعظم کے احتساب کیلئے نہیں بلکہ سبھی کے احتساب کیلئے بنے گا، شیخ صاحب کتنے سالوں سے اس حکومت کے جانے کی تاریخیں دے رہے ہیں ، اب اپنی شادی کی تاریخ بھی دے دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شادی ہال میں چیئرمین مردان زیدی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ سردارایاز صادق نے کہا کہ سڑکوں پر آنے سے مسائل حل ہوتے تو پہلے بھی حل ہو جاتے ، پانامہ لیکس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوگا،کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان موجود ہے اور عدالتیں بھی مو جود ہیں ۔ پاکستان موجودہ حالات میں دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دھرنے دینے والے دھرنے دے کر پاکستان کا نہیں بلکہ پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا پروان چڑھا رہے ہیں ۔ ان کی اس انتشار کی سیاست کی وجہ سے ہی چین کی سرمایہ کاری واپس جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پانامہ لیکس سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہیں ، انہوں نے قومی اسمبلی سمیت ہر فورم پر خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ،وزیر اعظم کااحتساب کسی کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق کیاجائے گا،وزیر اعظم کا نام تو پانامہ لیکس کی فہرست میں ہے ہی نہیں ، جب قانون بنے گا تو وہ صرف وزیر اعظم کے احتساب کیلئے نہیں بلکہ سبھی کے احتساب کیلئے بنے گا۔ اس میں آف شور کمپنیوں والے بھی آئیں گے ، قرضے معاف کروانے والے بھی آئیں گے ۔ ٹی اوآرز میں احتساب کیلئے صرف وزیر اعظم کانام نہیں لکھاجائے گا بلکہ احتساب کا قانون سبھی کیلئے بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ صاحب کتنے سالوں سے اس حکومت کے جانے کی تاریخیں دے رہے ہیں اب اپنی شادی کی تاریخ بھی دے دیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…