بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

فیصل مسجد میں محفلِ شبینہ کا آغاز

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیصل مسجد میں 4روزہ محفلِ شبینہ کا آغاز( آج) جمعہ کو رات ساڑھے نو بجے ہو گا، رمضان المبارک کی 26ویں تا 29ویں شب پورا قرآن پاک مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات ترجمان وزارتِ مذہبی امورنور زمان، جوائنٹ سیکرٹری (انتظامیہ) نے جاری بیان میں کہی۔ تفصیلات کے مطابق شبینہ میں قرآنِ پاک کی تلاوت کیلئے ملک بھر سے حفاظ کرام کو نمائندگی دی گئی ہے۔ صوبہ پنجاب سے چار، صوبہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے دو، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان سے ایک ایک جبکہ اسلام آباد سے دو حفاظ کرام کو شبینہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتما م اس اکتالسویں محفلِ شبینہ کا آغاز1976سے ہوا تھا اور فیصل مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد 1983سے ہر سال یہاں منعقد کی جا رہی ہے۔ آج کی محفلِ شبینہ میں پہلے آٹھ پاروں کی تلاوت کیلئے حفاظ کرام کے نام بالترتیب یہ ہیں۔ حافظ محمد نعمان، فیصل مسجد سے، عبدل الباسط، پنجاب، محمد علی، سندھ، حافظ شہاب الدین، بلوچستان، حافظ محمد محمود آزاد کشمیر، حافظ عثمان نعیم، اسلام آباد، حافظ، امتیاز احمد، گلگت بلتستان، حافظ محمد اعظم، پنجاب، محمد خالد درانی، پنجاب، حافظ محمد اعظم اسلام آباد۔حفاظِ کرام رمضان المبارک کی 26ویں، 27ویں اور 28ویں شب بالترتیب 8، 8پارے اور 29ویں شب 6پارے تلاوت کریں گے۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد نے شہریوں کی محافلِ شبینہ میں شرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا بندوبست کر لیا ہے۔ شرکت کے خواہشمند شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس محفل کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے ہمراہ چھوٹے بچوں کو نہ لائیں نیز کیمرے، بیگز، تھرماس بوتلیں، لیپ ٹاپ اور دیگر غیر ضروری اشیاء کی بھی ممانعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…