کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایف سی اورحساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 15کلودھماکہ خیزمواد،8کلو گرام وزنی بم اوردوعدد راکٹ کے گولے برآمدکرکے قبضے میں لے لئے۔ایف سی حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں موضع گورشانی میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 15کلو دھماکہ خیز مواد اور 8کلو وزنی بم جبکہ دو عدد راکٹ کے گولے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔