بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاک چین دوستی بڑی آزمائش میں کامیاب ، چین نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنکیانگ (نیوز ڈیسک) چینی حکومت کی دعوت پر پاکستان کا چار رکنی وفد رمضان کے دوران مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر مبینہ پابندی کی اطلاعات سے متعلق حقائق جاننے کے لیے چین کے مشرقی مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کا دورہ کر رہا ہے۔پاکستان کی وزارت برائے مذہبی امور کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چین نے سرکاری طور پر پاکستان کو دعوت دی تھی کہ وہ اس سلسلے میں حقائق جاننے کے لیے ایک وفد سنکیانگ بھیجے۔عہدیدار کے مطابق اس وفد میں وزارت مذہبی امور کے ریسرچ اینڈ ریفرنس ونگ کے ڈائریکٹر جنرل نور سلام شاہ اور فیصل مسجد کے ایک امام مفتی مصباح الرحمٰن کے علاوہ مفتی عبدالسلام جلالی اور قاری بزرگ شاہ النظری شامل ہیں۔ماہ رمضان شروع ہونے کے بعد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں کہ چین نے سنکیانگ صوبے میں مسلمان سرکاری ملازموں، طلبا اور بچوں پر روزہ رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔تاہم چینی حکام نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔چین میں لگ بھگ دو کروڑ مسلمان بستے ہیں جن میں سے ایک کروڑ ایغور مسلمان چین کے مشرقی صوبے سنکیانگ میں آباد ہیں۔ چین کا یہ الزام رہا ہے کہ اس کے مسلمان اکثریت والے مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے جنگجو تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…