جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

خطے کے وسیع تر مفاد میں یہ کام کرنا پڑے گا ، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک جواب

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خطے کے وسیع تر مفادمیں پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونا دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے، اصل مسئلہ مہاجرین نہیں بلکہ غیر رجسٹرڈغیر ملکی ہیں ،اس کے تدارک کیلئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جانے چاہئیں۔ وہ جمعرات کو یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیرڈاکٹر عمرزخیل وال سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا امجد علی خان، سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال، افغان مہاجرین کی واپسی اور باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے اس موقع پر صوبے میں افغان مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت خصوصاً محکمہ پولیس کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ مہاجرین باعزت طور پر افغانستان واپس جائیں مگر اس وقت افغانستان میں بھی امن عامہ کی ناخوشگوار صورتحال کی وجہ سے وہ واپس آجاتے ہیں انہوں نے اس صورتحال کا سدباب کرنے کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونا دونوں حکومتوں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ اصل مسئلہ مہاجرین نہیں بلکہ غیر رجسٹرڈ غیر ملکی ہیں کیونکہ اس وقت ہمیں وسیع پیمانے پر خطرات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے رجسٹریشن ناگزیر ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے امن عامہ کی موجودہ صورتحال ، خطرات اور سیکیورٹی کے تقاضوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہاکہ وہ شناخت کے سلسلے میں مہاجرین کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کر رہے بلکہ بلا تفریق سب کی چیکنگ کرتے ہیں اگر کوئی پاکستانی بھی شناختی کارڈ نہیں رکھتا تو اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے افغان سفیر نے خطے میں امن کے قیام ، فریقین کے درمیان رابطے کی بہتری اور مشکلات کو کم کرنے کیلئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون اور بھر پور اقدامات کا یقین دلایا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…