جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

صحافتی آداب کی خلاف ورزی ،نیوز چینل پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پیمراشکایات کونسل لاہور کا 63واں اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر مہدی حسن کی زیرِ صدارت پیمرا ریجنل آفس لاہور میں منعقدہوا۔ کونسل نے قومی احتساب بیورو کے خلاف بے بنیاد اور توہین آمیز مواد نشر کرنے پر رائل نیوز پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ۔ رانا مشہود خان، صوبائی وزیرِتعلیم پنجاب کی اے آر وائی نیوز کے کیخلاف دائر شکایت پر مذکورہ چینل کی غیر خاضری اور غیر سنجیدہ روئیے پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے ۔ میسرز جیو ٹی وی کی تمام کیبل آپریٹرز کے خلاف شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے تمام کیبل آپریٹرز کو مذکورہ چینل کو نیوزBouquetمیں شامل کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ کونسل نے میسرز ستارہ کیمیکل انڈسٹریز )پرائیویٹ(لمیٹڈکی چینل – 24کے خلاف دائر شکایت کی سماعت اگلے اجلاس تک مؤخرکر دی، تاہم کونسل نے چینل – 24 کے غیر سنجیدہ روئیے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزید براں ،وقاص قدیر شیخ کی چینل – 24کے خلاف دائر شکایت کی سماعت چینل کی درخواست پر مؤخر کر دی گئی۔ کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے ٹی وی چینلز کے خلاف دائر شکایت کی سماعت پاکستانی ٹیم کے ساتھ دورہ برطانیہ پر ہونے کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی۔ کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر مبشر ندیم، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر ، افتحار احمد تارڑ،ممبران شکایات کونسل اور ڈاکٹر محمد صفدر رحمن(ریجنل جنرل منیجر/سیکریٹری کونسل)نے شرکت کی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…