کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے ایدھی ہوم میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی عیادت کی ہے ۔ چیف جسٹس نے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات کی انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس مشیر عالم بھی موجود تھے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے قوم کی خدمت کرکے دنیا میں نام کمایاہے۔