لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید سے قبل اساتذہ و ملازمین پر بجلی گر ادی گئی، حکومت پنجاب نے گریڈ ایک سے 22 تک جی پی ایف فنڈ کے ریٹ روائز کر دیئے، ریٹ روائز ہونے سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں 200 سے 1500 روپے کا فرق پڑے گا۔حکومت پنجاب نے عیدالفطرقریب آتے ہی سرکاری ملازمین واساتذہ پر بجلی گرادی۔حکومت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں گریڈ ایک سے بائیس تک کے سرکاری ملازمین کے جی پی ایف فنڈ کے ریٹ روائز کر دیئے گئے ہیں۔ ریٹ روائز ہونے سے اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جی پی ایف فنڈ کے ریٹ میں اضافہ 2015 اور 2016 میں ملازمین کے سکیلز مسلسل روائزہونے کیوجہ سے کیا گیا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ جی پی ایف فنڈکے ریٹ بڑھنے سے ملازمین کی تنخواہوں میں 200 سے 1500 روپے کا فرق پڑے گا جس سے ملازمین کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔