منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

اس امریکی عورت کے کام دیکھیں اور فرمائشیں،تو آپ دنگ رہ جائیں

datetime 21  فروری‬‮  2015 |

واشنگٹن…… ایک امریکی خاتون نے سزائے موت سے پہلے ایک لمبے چوڑے مینیو پر مشتمل ڈنر کی فرمائش کر ڈالی ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق خاتون کی طرف سے پیش کی گئی کھانے کی فہرست میں چیز برگر سے لے کرآئس کریم تک شامل ہے۔

46 سالہ کیلی رینی گسندینر گزشتہ سات دہائیوں کے دوران وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں رواں ماہ 25 فروری کو زہرکا انجیکشن دے کر موت کی سزا دی جائے گی۔

سزائے موت کی منتظر کیلی نے دو چیز برگر، فرنچ فرائز کے دو بڑے پیکٹوں، بٹر ملک کے ساتھ کورن بریڈ، پاپ کورن، لیمونیڈ اور ابلے ہوئے انڈوں، ٹماٹر، شملہ مرچ، پیاز، گاجر، چیز اور بٹر ملک کی ڈریسنگ والے سلاد کی درخواست کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کیلی نے میٹھے میں چیری ونیلا آئس کریم کی بھی فرمائش کی ہے۔

کیلی کو فروری 1997 میں اپنے شوہر ڈوگلس گسندینر کے سفاکانہ قتل کا مجرم قرار دیا گیا، جنھوں نے اپنے ایک مرد دوست کے ذریعے اپنے شوہر کو اغواء کروایا اور پھر نہایت سفاکانہ طریقے سے قتل کروادیا۔

جس کے بعد ڈوگلس کی کار کو جلا دیا گیا جبکہ ان کی لاش کو جنگل میں جنگلی جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

کیلی کا خیال تھا کہ وہ اپنے شوہرکی انشورنس کی رقم حاصل کرلیں گی تاہم انھیں بعد میں علم ہوا کہ ان کے شوہر نے کوئی پالیسی نہیں لے رکھی تھی۔

نومبر 1998 میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد کیلی کو سزائے موت جبکہ ان کے مرد دوست کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

2014 میں امریکی سپریم کورٹ نے ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…