لاہور(آئی این پی)عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5جولائی کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت واپڈا ہاؤس کی چھت پر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5جولائی کو لاہور میں ہوگا۔ لاہور کے علاوہ ملک بھر کے دوسرے شہروں میں بھی کمیٹی کے اجلاس ہونگے جن میں چاند سے متعلق شہادتوں کو جمع کیا جائے گالیکن چاند کا حتمی اعلان مرکزی کمیٹی ہی کرے گی۔ ملک میں کئی سالوں بعد ایک دن عید ہونے کا امکان ہے ۔