لاہور ( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شیخ رشید کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک طوطا رکھ لیں جو ان کو ایک فال نکال کر دے اور بتائے کہ ملک میں کیا ہونیوالا ہے ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ شیخ رشید کی پیشین گوئیاں سال 2002ء سے سن رہا ہوں لیکن آج تک ان کی ایک بھی پیشین گوئی پو ری نہیں ہوئی ، ان کو چاہیے کہ وہ ایک طوطا رکھ لیں جو کہ انہیں فال نکال کر دے اور بتائے کہ ملک میں کیا ہونیوالا ہے ۔