اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرے: دفتر خارجہ

datetime 20  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد……. ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے نہیں کتراتا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حتمی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تاہم اس دورے کے دوران کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت ہو گی۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو پالیسی پر کوششیں جاری رہتی ہیں لیکن ٹریک ٹو پالیسی باضابطہ مذاکرات کا متبادل نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی کشتی تباہ کرنے کے حوالے سے ڈرامہ بھی آہستہ آہستہ منظر عام پر آ رہا ہے۔ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کے بارے میں پاکستان کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس سانحے کی برسی کے موقع پر بھارت سے تحقیقات کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے بات چیت چل رہی ہے۔ دو ہزار پندرہ تک تمام افغان مہاجرین کی واپسی چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سزائے موت پر عملدرآمد سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے۔ سزائے موت پر عملدرآمد پاکستانی قوانین کے مطابق ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…