ٓصدر گوگیرہ(این این آئی)ٹرین کے دروازے میں کھڑے ہو کر مبینہ طور پر موبائل فون سننے والا نوجوان بجلی کے پول سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کراچی کا رہائشی چالیس سالہ نوجوان طاہر خان بزنس ایکسپریس ٹرین میں سوار ہو کر کراچی سے لاہور کی جانب آ رہا تھا جب وہ اوکاڑہ کی حدود اختر آباد کے قریب پہنچا تو اچانک موبائل فون پر باتیں کرتا ہوا ٹرین کے دروازے میں کھڑا ہو گیا اس نے جیسے ہی باہر کی جانب جھانکا تو اس کا سر بجلی کے پول سے ٹکرا گیا نوجوان نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔اس دوران ٹرین آدھا گھنٹہ موقع پر کھڑی رہی ریلوے پولیس نے نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ضروری کاروائی کے بعد ٹرین کو لاہور کی جانب روانہ کر دیا ۔