بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

حکومت پنجاب کا بجلی کی پیداوار کیلئے ایسا کارنامہ جسے گینز بک آف ورلذ ریکارڈ میں شامل کرلیاگیا

datetime 29  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں استعمال ہونے والی نائن ایچ اے گیس ٹربائن کو بہتر کارکردگی کی بنا پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ جنرل الیکٹرک(جی ای ) کی تیار کردہ یہی نائن ایچ اے ٹربائن فرانس کے بوشین پاورپلانٹ میں بھی استعمال کی گئی ہے جسے بلند ترین فی صد ایفی شینسی ریٹ کی بناپر دنیا کا سب سے بہتر کام کرنے والا پاور پلانٹ قرار دیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بکھی ضلع شیخوپورہ میں1180میگا واٹ بجلی کی پیداور کے لئے نصب کیا جانے والا پلانٹ کام شروع کرنے کے بعد اس خطے میں سب سے بہتر استعدادِ کار والا پاور پلانٹ ہوگا اور پاکستان میں پاور سیکٹر کے لئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا جہاں بہتر استعدادِ کار کا مطلب بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی اور صارفین کو اس کا فائدہ منتقل کرنا ہے ۔ شفاف بڈنگ پراسیس کے نتیجے میں اس کی تعمیری لاگت ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو40ارب روپے کی بچت ہو گی ۔یہ پلانٹ مارچ2017ء تک 360میگا واٹ اور دسمبر 2017ء تک مکمل پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…