اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زیر پوائنٹ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی ) میں نائب قاصد کی فائرنگ سے سیکشن آفیسر شدید زخمی ہو گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی ڈی کی عمارت میں قائم گلگت بلتستان کونسل میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی شخص پی آئی ڈی کاسیکشن آفیسر عبدالرزاق بھٹی بتایا جاتا ہے۔ جس کو پولی کلینک ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے مسلح شخص نائب قاصد تنویر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔جن کے قبضے سے 2پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔تھانہ آبپارہ پولیس کے مطابق پی آئی ڈی کے ملازمین کا آپس میں جھگڑا ہوا اور ملزم نے تلخ کلامی پر اپنے افسر کی کنپٹی پر گولی ماری ہے ۔پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔